’ عوام کے نزدیک عمران خان کا متبادل کوئی اور نہیں عمران خان ہی ہیں‘



اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کے نزدیک عمران خان کا متبادل کوئی اور نہیں عمران خان ہی ہیں ۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹونائٹ ‘ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ مسترد شدہ ہے ۔ دونوں بڑی جماعتیں مل کر میرج ہال میں جلسہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ نے استعفے کا فیصلہ کیا تو جو 4 ممبران اسمبلی ساتھ ہیں وہ بھی نہیں رہیں گے۔

اپوزیشن کے لانگ مارچ پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لوگوں کا دماغ خراب نہیں کہ لندن میں بیٹھے ایک شخص اور ان کی بیٹی کو بچانے سڑکوں پر نکل آئیں۔

اپوزیشن اداروں کو متنازع کر کے ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی، وفاقی وزرا

نواز شریف کی تقریر لکھنے اور کروانے والوں نے انکے پاؤں پر کلہاڑی ماری، چودھری شجاعت

خیال رہے کہ گزشتہ روز حزب اختلاف نے اپنی آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔

اے پی سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر اور نومبر میں صوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے شہروں میں جلسے کیے جائیں گے۔ دسمبر میں ملک گیر ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے لیے متحدہ حزب اختلاف پارلیمان کے اندر اور باہر تمام سیاسی اور آئینی آپشنز استعمال کرے گی۔ ان میں عدم اعتماد کی تحاریک اور اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کا آپشن بھی شامل ہے۔


متعلقہ خبریں