برطانیہ کیلیے سزا یافتہ شخص کو اپنے ملک میں رکھنا مشکل ہو جائیگا، شہزاد اکبر

منی لانڈرنگ کے مجرم بدلے پر اتر آئے، کوئی کیس نہیں، نام ای سی ایل میں ڈال دیا، شہزاد اکبر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے لیے سزا یافتہ شخص کو اپنے ملک میں رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

نوازشریف اب بھی این آر او کی تلاش میں ہیں، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ تحفظات کے باوجود وفاقی کابینہ نے انسانی بنیادوں پر نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کیس اسحاق ڈار اور حسین نواز کے کیس سے مختلف ہے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ بنیادی فرق یہ ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں جب کہ اسحاق ڈار اور حسین نواز کو سزا نہیں ہوئی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے لیے بھی ایک سزا یافتہ شخص کو اپنے ملک میں رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آٹھ ستمبر 2020 کو ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی واپسی کی ذمہ داری فروغ نسیم اورشہزاد اکبر کو سونپ دی گئی ہے۔

امیدوں کا مرکز عمران ہیں، فواد چودھری: مریم نکلیں تو لاکھوں ہونگے، محمد زبیر

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپس لانے کی بات ہوئی ہے لیکن اس ضمن میں عملی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ بانی متحدہ اورنوازشریف جیسے لوگ دوسرے ملکوں کا اثاثہ بن جاتے ہیں اور ایسے لوگوں کو واپس لانے کے لیے پیچیدگیاں حائل ہوتی ہیں لیکن کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ غیرروایتی معاشی پالیسیوں کو دیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی جدت سے ہی اقوام کی ترقی ہوتی ہے۔

وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا تھا کہ بھنگ سے مضبوط دھاگہ بنتا ہے جو کہ صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ بھنگ کو میڈیکل کے شعبے میں بھی استعمال کر کے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

نواز شریف کی تقریر لکھنے اور کروانے والوں نے انکے پاؤں پر کلہاڑی ماری، چودھری شجاعت

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بھنگ کی کاشت سے متعلق بات پر لاعلم لوگ تنقید کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھنگ کی کاشت کا لائسنس ہر شخص کو نہیں دیا جاتا ہے اور نہ ہی اس کی نجکاری ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں