کیمبرج انتظامیہ پر طلبا کا امتحان لینے کی کوئی پابندی نہیں، شفقت محمود

وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانیکا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کیمبرج انتظامیہ پر طلبا کا امتحان لینے کی کوئی پابندی نہیں۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کیمبرج یا کسی بھی ادارہ پر منحصر ہے کہ وہ امتحان لینا چاہتے ہیں یا نہیں۔ یہ فیصلہ حکومت نے نہیں، خود انہیں کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عام پالیسی بناتی ہے، جو ہر ایک پر لاگو ہوتی ہے۔ حکومت نے پندرہ جولائی سے امتحانات کی اجازت دے رکھی ہے۔


وفاقی وزیرتعلیم نے ایک ٹویٹ میں وضاحت کی کہ جب تمام اداروں کو امتحانات لینے کی اجازت ہے تو کیمبرج کو اجازت کیسے نہیں ہے۔ حکومت کسی ایک کیلئے الگ پالیسی نہیں بناتی۔

اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، شفقت محمود


متعلقہ خبریں