جنوری تک موجودہ حکومت کو گھر جانا پڑے گا، قمر الزماں کائرہ

آصف زرداری پر عمران خان کے الزامات کا عدلیہ از خود نوٹس لے، کائرہ کی اپیل

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب دما دم مست قلندر ہو گا اور جنوری تک موجودہ حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔

ہم حکومت کو نکال کر جمہوریت بحال کریں گے، آصف علی زرداری

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے نوعمری میں ایک اے پی سی کے ذریعے ملکی سیاست بدل دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان گزشتہ دو دن سے رو رہے ہیں اور ماتم کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا اپوزیشن پر غداری کے الزامات بھی عائد کررہے ہیں۔

پی پی رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ ہم نے ملک کے لیے شہادتیں دیں اور پھر بھی عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھی ہے۔

’موجودہ حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے آنا ہو گا‘

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے واضح کیا کہ ہمارا راستہ شہادتوں اور قربانیوں سے عبارت ہے اور بلاول بھٹو اس راستے کے لیڈر ہیں۔

پی پی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ موجودہ حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ خلاف دستور ملک کو نہیں چلایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سہولت کار بھی مان رہے ہیں کہ حکومت فیل ہو چکی ہے۔

حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے، قمر الزماں کائرہ

پی پی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ملکی معیشت تنزلی کا شکار ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جا تا ہے۔


متعلقہ خبریں