سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں آج شروع ہوں گی

خوشخبری: پی آئی اے کو کینیڈا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے آج سے سعودی عرب کے لیے اپنی پروازیں شروع کرے گی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بتایا کہ سعودی عرب کے لیے 777 اور ایربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

ہم نیوز نے پی آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ قومی ایئر لائن کی پروازیں کراچی،لاہوراوراسلام آباد سے مسافروں کو لے کر سعودی عرب کے لیے اڑانیں بھریں گی۔ 

پی آئی اے کے مطابق 15 ستمبر سے اجازت ملنے کے ساتھ  ہی پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کر دیا تھا۔ پی آئی اے کورونا کے باعث ہفتہ وار13 پروازوں تک محدود رکھا گیا تھا۔ بکنگ پر بے پناہ رش کے باعث پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کی تھی۔

پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے بکنگ شروع کردی

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو 13 پروازوں کی اجازت دی ہے۔

پروازوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ پی آئی اے کی تمام پروازوں پر67 فیصد سماجی فاصلے کی شرط برقرار رکھی گئی ہے

پی آئی اے نے سعودی حکومت سے استدعا کی ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے اقامہ ہولڈر کی مدت میں اضافہ کیا جائے۔ 

اقامہ کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے جس کی وجہ بکنک کرانے والوں کے رش میں اضافہ ہورہا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ اس سلسلے میں قومی ایئرلائن کی انتظامیہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔


متعلقہ خبریں