استعفے اور عدم اعتماد ایکشن پلان میں شامل ہیں، شاہد خاقان عباسی

استعفے اور عدم اعتماد ایکشن پلان میں شامل ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ استعفے اور عدم اعتماد ایکشن پلان میں شامل ہیں۔

نوازشریف نے لندن میں ہی جینے مرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، شیخ رشید

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے اپنی تقریرمیں ملکی مسائل بیان کیے۔

شاہد خاقان عباسی نے ملکی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور ملک مختلف نوعیت کے مسائل کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کو کچھ  نہ ہو تو پھر وہ مخالفین کوگرفتارکرتی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں جانا ہے تو پھر ٹروتھ کمیشن بنایا جائے۔

اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کی تجویز سے اے این پی متفق تھی، امیر حیدر ہوتی

ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی نظام میں رہتے ہوئے اگر اس کو حل کیا جائے تو بہتر ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کل ہمارا مؤقف تھا وہی آج پوری اپوزیشن کا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں جو فیصلے کیے گئے ہیں ان پر عمل درآمد ہو گا۔ انہوں ںے واضح کیا کہ استعفے اور عدم اعتماد بھی ایکشن پلان میں شامل ہیں۔

اپوزیشن اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے پر اختلافات کا شکار رہی، اے پی سی کی اندرونی کہانی

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنا علاج کرا کر ہی واپس آئیں گے۔


متعلقہ خبریں