اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کا اجلاس 23 ستمبر کو طلب کر لیا گیا

حکومت نے رولز آف بزنس میں ترامیم کیں تو عدالت جائیں گے، اکرم درانی کا انتباہ

اسلام آباد: اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کا اجلاس 23 ستمبرکو طلب کر لیا گیا ہے۔

استعفے اور عدم اعتماد ایکشن پلان میں شامل ہیں، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس جے یو آئی (ف) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ کے پی اکرم خان درانی کی رہائش گاہ پر طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طلب کردہ اجلاس میں اے پی سی  کے فیصلوں پرعمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کی تجویز سے اے این پی متفق تھی، امیر حیدر ہوتی

اپوزیشن جماعتوں کی گزشتہ روز منعقدہ اے پی سی میں جہاں حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا تو وہیں خود اپوزیشن جماعتوں نے بھی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے اور تحریک عدم اعمتاد پیش کرنے سمیت دیگر تمام آپشنز پر غور و خوص کیا۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں شریک سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی ہے کہ استعفے اور عدم اعتماد بھی ہمارے ایکشن پلان میں شامل ہیں۔

نوازشریف نے لندن میں ہی جینے مرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، شیخ رشید

پروگرام بڑی بات میں شریک ایک دوسرے مہمان اورسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی سیاسی جماعت اے پی سی میں طے پانے والے سیاسی اتفاق رائے سے پیچھے ہٹے گی تو وہ اپنا سیاسی نقصان کرے گی۔


متعلقہ خبریں