کسی بھی ملک کو عالمی امور پر غلبہ حاصل کرنے کا حق نہیں، چینی صدر


بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو عالمی امور پر غلبہ حاصل کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ کسی ملک کوعالمی امور پر غلبہ حاصل کرنے کا حق نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو اپنی ترقی کے لیے دوسروں کی تقدیر قابو پانے کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لیے امتحان ہے اور نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں سنجیدہ سوچ رکھنا ہو گی۔

شی جن پنگ اقوام متحدہ کو چھوٹے ملکوں کے ساتھ انصاف اور باہمی احترام سے کھڑا ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما نیویارک میں جمع نہیں ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حل طلب تنازعات اقوام متحدہ کی ناکامی کےثبوت ہیں، شاہ محمود

193 ارکان پر مبنی جنرل اسمبلی نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ تمام رہنما اپنا ویڈیو بیان بھیجیں گے۔ فیصلے کے مطابق تمام حکمران پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام بھیج سکتے ہیں جو کہ اجلاس کے دوران نیویارک میں موجود تمام ملکوں کے مندوبین کی جانب سے تعارف کے بعد پیش کیا جانا تھا۔


متعلقہ خبریں