بھارت نے سکھوں کو بابا گرونانک کی برسی میں شرکت سے روک دیا


لاہور: بھارت نے سکھوں کو بابا گرونانک کی برسی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے سکھ جتھوں کی بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات کے لیے کرتار پور آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے کورونا کے بعد انتظامات مکمل کر کے کرتا پور راہداری کھولنے کے فیصلے سے بھارت کو آگاہ کر دیا تھا تاہم بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق دفترخارجہ نے کرتار پور راہداری کے ذریعے سکھوں کے پاکستان آنے سے متعلق بھارت کو 2 خطوط بھی لکھے تھے۔ جس میں بھارت کو پہلا خط 27 جون اور دوسرا خط 27 اگست کو تحریر کیا گیا تھا لیکن بھارت نے پاکستان کے دونوں خطوط پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حل طلب تنازعات اقوام متحدہ کی ناکامی کےثبوت ہیں، شاہ محمود

بھارت نے سکھوں کو بابا گرو نانک کی برسی پر کرتار پور آنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔ ہندوتوا کے پرچار میں مگن مودی سرکار نے بھارت میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی چھین لی۔

واضح رہے کہ کرتار پور میں بابا گرونانک کے یوم وفات کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے۔


متعلقہ خبریں