عسکری قیادت سے ملاقات انہی کی دعوت پر ہوئی، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمین یقین ہے اے پی سی کے بعد اب حزب اختلاف کی تمام جماعتیں جیل میں ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بے بنیاد الزامات پر پیشیاں بھگت رہے ہیں جبکہ ملکی معیشت تباہ ہو گئی اور بےروزگاری بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) جو کچھ کر رہا ہے اس کی حقیقت پورے پاکستان پر واضح ہو گئی ہے کیونکہ ایسے مقدمات پولیٹکل انجینئرنگ کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ جھوٹے الزامات لگا کر ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ یقین ہے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد حزب اختلاف کی ساری جماعتیں جیل میں ہوں گی۔ نیب تمام مقدمات کی ان کیمرہ سماعت کرے جب ججز نے نیب سے استفسار کیا کہ کس اختیار کے تحت گرفتاریاں ہو رہی ہیں ؟

انہوں ںے کہا کہ کبھی شہباز شریف کبھی احسن اقبال اور کبھی میرے خلاف عدالت لگی ہوتی ہے جبکہ نارووال اسپورٹس سٹی مقدمے کا ریفرنس آج تک نہیں بنایا جاسکا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نیب گردی کی وجہ سے ملک کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہو گیا ہے اور انتقامی ایجنڈے کے علاوہ حکومت ترقی کو نظر انداز کر رہی ہے جبکہ حسد، انتقام اور جھوٹے الزامات کے سوا حکومت کا کام ہی کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں میری وزارت کے بجٹ میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت دے دیں ہم نے جوے کا اڈہ بنایا نہ ہی جرائم خانہ بنائے بلکہ کھیل کے لیے میدان بنائے جس کی سزا دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کا اجلاس 23 ستمبر کو طلب کر لیا گیا

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر بات میں وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں این آر او نہیں دیں گے لیکن یہ کیسے وزیر اعظم ہیں جو عوام سے کہتے ہیں تیار رہیں سردی میں گیس کی قلت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے خلاف بھارت کو خوش کرنے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جبکہ بھارت تو عمران خان کی ناکام گورننس پر خوش ہے اور بھارت نے عمران خان کی کمزور حکومت کو دیکھتے ہوئے ہی 5 اگست کا اقدام کیا۔ اس کے برعکس ماضی میں جتنی بھی حکومیتں تھیں بھارت کو ہمت نہیں تھی کشمیر کی طرف دیکھنے کی لیکن بھارت کو تو آج عمران خان کی کمزور قیادت اور ناکام فیصلوں نے خوش کیا۔


متعلقہ خبریں