ماضی کی طرح اے پی سی کا یہ ڈرامہ بھی ناکام رہا، وزیر اعلیٰ پنجاب


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اے پی سی کا یہ ڈرامہ بھی ناکام رہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر خوراک علیم خان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، گندم اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر خوراک علیم خان کو آٹے کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے2018میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا، ماضی کی طرح اے پی سی کا یہ ڈرامہ بھی ناکام رہا۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کی ملاقات ہوئی تھی جس میں دلچسپی کے امور، ورکنگ ریلیشن شپ اور فلاح عامہ کے منصوبوں  پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق اتحادی ہے اور ہم مل کر عوامی خدمت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعت سے ورکنگ ریلیشن ہر آنےوالے روز مضبوط سے مضبوط ہوا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی 2 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے، سازشی عناصر صوبے کی ترقی کے مخالف ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اے پی سی کے نام سے نیا ڈرامہ بھی ناکام ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بارش سے پیدا ہونیوالی صورتحال: عثمان بزدار خود میدان میں آ گئے

اسپیکر پنجاب اسمبلی عثمان بزدار کا ملاقات میں کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ پنجاب کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں