زیبرا کراسنگ پر سسر کو ٹکر مار کر فرار ہونیوالی خاتون قانون کے شکنجے میں

زیبرا کراسنگ پر سسر کو ٹکر مار کر فرار ہونیوالی خاتون قانون کے شکنجے میں

لندن: برطانیہ میں زیبرا کراسنگ پر شہری کو زخمی کرکے گاڑی بھگانے والی خاتون کو اٹھارہ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ خاتون کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شخص کوئی اور نہیں اس کا سسر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں 2030 سے پٹرول اور ڈیزل کاروں پر پابندی عائد ہونے کا امکان

فاتحہ بیگم عابدین نامی خاتون نے فروری 2018 میں تیز گاڑی چلاتے ہوئے ایک شہری کو زخمی کر دیا تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ خاتون کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شخص اس کا اپنا سسر تھا۔

خاتون دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے میں مشغول تھی۔ ملزمہ نے جرم کو چھپانے کے لیے 32 مسیجز ڈیلیٹ کیے اور اپنی گاڑی کی ونڈ اسکرین تک تبدیل کردی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں بھی لوگوں کو نسل پرستی کا سامنا ہے، برطانوی وزیر اعظم

29 سالہ فاتحہ عابدین نے تفتیش کے دوران بار ہا جھوٹ بول کر ایکسیڈنٹ سے لاتعلقی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

ملزمہ نے پہلے تو کہا کہ اسے معلوم ہی نہیں ہے کہ ایسا کوئی حادثہ ہوا بھی تھا تاہم بعد ازاں اس کا کہنا تھا کہ جب حادثہ ہوا اس وقت دمہ کے اٹیک کی وجہ سے وہ حواس کھو بیٹھی تھی، اسی لیے اسے اس متعلق کچھ بھی یاد نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی 200 سالہ تاریخ، دھوکہ دہی کے جرم میں میجر جنرل کا کورٹ مارشل

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے فاتحہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمہ کی گاڑی سے شہری کو ٹکر لگی اور وہ شدید زخمی ہوا۔


متعلقہ خبریں