سرکاری دفاتر کیلئے نئے کورونا ایس او پیز جاری

فائل فوٹو


اسلام آباد: حکومت پاکستان نے کورونا وبا کے دوران سرکاری دفاتر کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔

سرکاری سرکولر کے مطابق تمام دفاتر میں کام کرنے والےملازمین کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ ماسک پہنے بغیر لفٹوں کے استعمال کی اجازت نہ دی جائے۔

سرکاری ملازمین کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو آئیسولیشن کے حوالے سے آگاہ کریں۔ دفاتر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ای فائلنگ سسٹم کو ترجیع دی جائے۔

حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ہارڈ فائل کو آگے بھیجنا ہے تو اسٹاف فائل اور دستاویزات کو سینٹائز کرے۔ دفتری امور کے حوالے سے تمام اہم ملاقاتوں کا انعقاد آن لائن کیا جائے۔

حفاظتی تدابیر کے پیش نظر دفاتر کو صبح شام سینٹائز کیا جائے۔ دفاتر میں ہاتھ ملانے اور سماجی فاصلوں کے حوالے سے خصوصی خیال رکھا جائے۔ دفاتر میں دو بار سینٹائزیشن اور لفٹ میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات(پیس) میں کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سات ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پپس حکام کا کہنا ہے کہ ادارے میں مختلف نوعیت کی کانفرنسز، سیمنار اور تربیتی پروگرام چل رہے ہیں۔ ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ادارے نے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں