شہباز شریف نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر دی

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی خبر کی تصدیق کر دی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے پہلے ملاقات ہوئی تھی اور میں آرمی چیف سے ہونے والی اس ملاقات میں موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات کی خبر اگر پبلک ہو گئی ہے تو میں اس سے انکار نہیں کرتا۔ اس ملاقات میں تمام پارلیمانی رہنما موجود تھے۔

آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں گلگت بلتستان سے متعلق بات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم میں اندر رہوں یا باہر اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہو گا۔

اس سے قبل مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمانی رہنماؤں کی عسکری قیادت سے ملاقات عمران خان کی خواہش پر نہیں ہوئی تھی اور اگر عسکری قیادت سے ملاقات عمران خان کی خواہش پر ہوتی تو وہ بھی اس میں شریک ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: عسکری قیادت سے ملاقات انہی کی دعوت پر ہوئی، شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا تھا کہ پی پی سی سیمنٹ نیب کا این آر او ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اندر سے ایک ہیں اور حزب اختلاف ہمیں بلیک میل کرتی ہے کہ کل کو آپ کا بھی احتساب ہو گا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کل کو ہمارا احتساب ہوتا ہے تو ہوجائے کیونکہ احتساب ہوتا ہی ان کا ہے جن کے پاس اتھارٹی رہی ہو۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنما قیادت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں