افغان سرحد سے فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید


راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پر سے فائرنگ پاک فوج کی چوکی پر کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی 24 سالہ صابر شاہ شہید ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات باجوڑ سیکٹر میں پیش آیا۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پار سے پاکستان کی حدود میں فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ دو ماہ قبل بھی سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ میں 3 شہری شہید اور 7 زخمی ہو گئے تھے جن میں دو سپاہی بھی شامل تھے۔

ماضی میں بھی افغانستان کی سرحد سے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر فائرنگ کی جاتی رہی ہے جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ افغان سرحد سے پاک فوج کی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اکتوبر2019میں  افغانستان سے سرحد پار فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے مارٹر گولوں اور بھاری مشین گنوں کا استعمال کیا۔


متعلقہ خبریں