طویل فضائی سفر کے دوران کورونا کی منتقلی کا خطرہ حقیقی، تحقیق

طویل فضائی سفر کے دوران کورونا کی منتقلی کا خطرہ حقیقی، تحقیق

اٹلانٹا: امریکی تحقیقاتی ادارے سی ڈی سی کی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ طویل پرواز کے دوران کورونا وائرس کی منتقلی کا خطرہ حقیقی ہے۔

امریکی ادارے کی تحقیق کے مطابق ایک خاتون مسافر نے طیارے میں موجود دیگر 15 افراد کو کوویڈ 19 سے متاثر کیا تھا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یکم مارچ کو 27 سالہ خاتون لندن سے ویت نام کی پرواز میں روانہ ہوئی تھی۔ 10 گھنٹے طویل پرواز میں متاثرہ خاتون کے اردگرد موجود 15 افراد بھی متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کی تقسیم کا پلان تیار کر لیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک مریض کے کھانسنے سے وائرس اردگرد بیٹھے 10دیگر مسافروں تک پہنچتا ہے اور پھر مزید آگے پھیلتا چلا جاتا ہے۔

امریکی تحقیقاتی ادارے کے ماہرین نے کہا کہ کیونکہ ہوائی جہاز کے ایئرکنڈیشنڈ کیبن میں بھی ہوا کے اخراج کا راستہ نہیں ہوتا ایسی صورت میں وائرس فضا میں زیادہ دور تک جاتا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 69 ہزار 799 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 15 لاکھ 6 ہزار 890 متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 31 لاکھ 34 ہزار 704 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 74 لاکھ 479  رہ گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 4 ہزار 506 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور70 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 62 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار 965 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 45 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 37 ہزار350 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس2022 تک ختم ہوجائے گا، بل گیٹس

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 11 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار489 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں