سعودی عرب کی افغان مفاہمتی عمل کی حمایت


ریاض: سعودی عرب نے افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہوئے افغان عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب افغان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان امن عمل کا اگلہ مرحلہ، زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان حالیہ مفاہمتی کوششوں کا جائزہ لیتی رہی ہے۔ افغانستان میں تشدد کم کرنے اور امن و استحکام لانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب افغانستان اور افغان عوام کی خواہشات پوری کرنے کے لیے ان کے ساتھ تھا اور ہے۔

قبل ازیں ملا عبدالغنی کی قیادت میں افغان طالبان کے وفد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بین الافغان مذاکرات کےجلد انعقاد سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پاک افغان سرحد پر پرتشدد واقعات افغان امن عمل کو پٹری سے ہٹانے کی سازش ہیں‘‘

افغان طالبان کے وفد نے وزیرخارجہ کو طالبان اور امریکہ معاہدے پر تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا شروع سے یہی موقف ہے کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔


متعلقہ خبریں