کراچی: بنت حوا کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

کراچی: بنت حوا کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

کراچی: شہر قائد میں ایک بنت حوا کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ اغوا کار ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں درج کرلیا ہے۔

پنجاب میں خاتون سے مبینہ اجتماعتی زیادتی کا ایک اور واقعہ

ہم نیوز کے مطابق درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کلفٹن کے علاقے سے ڈبل کیبن ویگو گاڑی میں سوا دو ملزمان نے ایک لڑکی کو اغوا کیا جس کے بعد اسے ایک فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اغوا ہونے والی لڑکی ملازمت سے واپس گھر جانے کے لیے گاڑی کا انتظار کررہی تھی۔

پولیس حکام نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا کہ ملزمان لڑکی کو ایک مال کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

گوجرانوالہ: ڈاکٹر نے علاج کیلیے آنے والی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں تسلسل کے ساتھ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات پیش آرہے ہیں جس کی وجہ سے اہل وطن میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

ایک اور بنت حوا، خاوند اور بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

حکومت اور پولیس کی جانب سے اس قسم کے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے تسلسل کے ساتھ اعلانات کیے جارہے ہیں اور عوام الناس کی تسلی کے لیے مختلف اقدامات کی تفصیلات بھی بتائی جارہی ہیں لیکن تاحال وہ تمام دعوے اور وعدے صدا بصحرا ہی ثابت ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز