کورونا وبا کے دوران علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے۔

انہوں نے یہ بات معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسداد پولیو کے لیے علماء کا مؤثر کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ قومی معاملات پرفعال کردار ادا کیا ہے، کورونا وبا کے دوران علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ علماء نے معاشرتی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے تحفظ پر بھرپور کردار ادا کیا،علماء کا مؤثر کردار اس موذی مرض کے خاتمے میں معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

دوسری جانب مولانا طارق جمیل نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے کہا کہ آٹے کی سرکاری قیمت پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

صوبائی وزیر خواراک پنجاب علیم خان نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ محکمہ خوراک آٹے کی مناسب سپلائی کو ہر قیمت پر یقینی بنا رہا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ایک بار پھر ثابت کیا وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔ مایوس عناصر کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی۔

انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور نااہل و کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں، باشعور عوام کو مسترد شدہ عناصر دھوکہ نہیں دے سکتے، ماضی کی طرح اے پی سی کا یہ ڈرامہ بھی ناکام رہا۔

مزید پڑھیں: پشاور: آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز