سعودی عرب کا ٹکٹ حاصل کرنے میں مشکلات، مسافروں کا احتجاج

راولپنڈی: ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی سعودی عرب جانے والے پاکستانی شہریوں کو قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ٹکٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

راولپنڈی میں قومی ایئر لائن کے آفس کے باہر مسافروں کا رش لگ گیا۔ انہوں  نے ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کیا، جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی۔

سعودی عرب جانے کی خواہش رکھنے والے مسافروں نے الزام عائد کیا کہ ایجنٹس ٹکٹ کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی رقم مانگ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب جانے والوں کے اقامہ کی آخری تاریخ 30 اکتوبر ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں آج شروع ہوں گی

خیال رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے آج سے سعودی عرب کے لیے اپنی پروازیں شروع کر دی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بتایا کہ سعودی عرب کے لیے 777 اور ایربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

ہم نیوز نے پی آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ قومی ایئر لائن کی پروازیں کراچی،لاہوراوراسلام آباد سے مسافروں کو لے کر سعودی عرب کے لیے اڑانیں بھریں گی۔ 

پی آئی اے کے مطابق 15 ستمبر سے اجازت ملنے کے ساتھ  ہی پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کر دیا تھا۔

پی آئی اے کورونا کے باعث ہفتہ وار13 پروازوں تک محدود رکھا گیا تھا۔ بکنگ پر بے پناہ رش کے باعث پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کی تھی۔

پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے بکنگ شروع کردی

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو 13 پروازوں کی اجازت دی ہے۔

پروازوں کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ پی آئی اے کی تمام پروازوں پر67 فیصد سماجی فاصلے کی شرط برقرار رکھی گئی ہے

پی آئی اے نے سعودی حکومت سے استدعا کی ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے اقامہ ہولڈر کی مدت میں اضافہ کیا جائے۔ 

اقامہ کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے جس کی وجہ بکنک کرانے والوں کے رش میں اضافہ ہورہا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ اس سلسلے میں قومی ایئرلائن کی انتظامیہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز