اسپین اور فرانس میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ


یورپین ممالک اسپین اور فرانس میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین میں گزشتہ تین ماہ کے مقابلے میں حالیہ چار ہفتوں میں اسپتالوں میں زیادہ مریض داخل ہوئے ہیں۔

اسپین کے کئی اسپتالوں میں انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ میڈرڈ کے کئی علاقوں میں پھر لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس:دنیا بھر میں 9 لاکھ 69 ہزار سے زائد اموات

دوسری جانب فرانس کے اسپتالوں میں رواں ماہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں اٹھائیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس میں چھ ہزار کے قریب مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک 30 ہزار 663 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 6 لاکھ 71 ہزار 468 متاثر ہوئے ہیں۔

جب کہ فرانس میں عالمی وبا سے 4 لاکھ 58 ہزار 061 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 31 ہزار 338 اموات ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں