اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل منظور

فائل فوٹو


اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2020 کی منظوری دے دی۔ بل کی منظوری کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 9 ہو جائے گی۔

صدر مملکت نے اسلام آباد وقف پراپرٹیز بل 2020 کی بھی منظوری دے دی۔ بل کی منظوری کے بعد اسلام آباد کے علاقوں میں وقف شدہ جائیدادوں کے بہتر انتظام کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 45 ہزار سے بڑھ گئی

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پارلمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے سینیٹ سے مسترد ہونے والے اہم بل بشمول اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2020 اور  اسلام آباد وقف املاک بل منظور کروالیے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اینٹی منی لانڈرنگ اور اسلام آباد وقف املاک بل سمیت آٹھ بلز منظور کروالیے گئے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد وقف املاک بل 2020، سروے اینڈمیپنگ ترمیمی بل 2020، اسلام آبادہائی کورٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ۔مشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے بلز ایوان میں پیش کیے تھے۔

مشترکہ اجلاس کے دوران پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2020 ایوان میں پیش کیا گیا تھا۔ ایوان نے بل کثرت رائے سے منظور کرلیا تھا

 


متعلقہ خبریں