پاک فوج علاقائی خطروں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج علاقائی خطروں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آج فیلڈ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں  نے جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چینی ساختہ وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں کا معائنہ کیا اور اس  کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت کیخلاف خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وی ٹی 4 ٹینک کے اضافے سے آرمرڈکورکی صلاحیت میں اضافہ ہو گیا ہے، جدید ٹینکوں کی شمولیت سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوئی ہے۔

گوجرانوالہ: آرمی چیف نے براق کامبیٹ اسکلز ٹریننگ کیمپ کا افتتاح کر دیا

یاد رہے کہ 16 ستمبر کو  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ میں براق کامبیٹ اسکلز ٹریننگ کیمپ کا افتتاح کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کوسینٹرل کمانڈ کی آپریشنل تربیتی اورانتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر اور کورکمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سیدعاصم منیر بھی اس موقع پرموجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمپلیکس کےقیام کا مقصد جنگ میں میکنائزڈ عناصر کی کارکردگی مزید نکھارنا ہے۔

آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشن کی تربیتی مشقوں کا بھی مظاہرہ دیکھا۔ جنگی مشقوں میں آرمرڈ، آرٹلری، انجینئرز اور میکنائزڈانفنٹری نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشن کے جوانوں کے بلند حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز