قوم نے اے پی سی سے امیدیں لگا رکھی ہیں، فضل الرحمان

منی بجٹ کے ذریعے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کنٹرول کریگا

کراچی: امیر جمعیت العلمائے اسلام  (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کی آہ و بکا آسمان سن رہا ہے لیکن حکمرانوں کو قوم کے کرب کا کوئی احساس نہیں ہے۔

’’حکومت کو مارچ سے قبل رخصت کرنا ہے‘‘،بلاول اور فضل الرحمان کے درمیان مکالمہ

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ حکومتی کارکردگی پوری دنیا پر آشکار ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے جب کہ داخلی امور بھی انتشار کا شکار ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب

امیر جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ اس وقت خطے کی سطح پر ہم تنہائی کا شکار ہیں اور کوئی ملک ہم سے تعلقات استوار کرنے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کو ہم نے ناراض کردیا ہے۔

اپوزیشن نے رہبر کمیٹی کو ختم کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے، نیر بخاری

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ قوم نے اے پی سی سے امیدیں لگا رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور اقتصادی بحران سے نکالیں گے۔


متعلقہ خبریں