چین پوری دنیا کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا،صدر شی جن پنگ

چین پوری دنیا کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا،صدر شی جن پنگ

نیویارک: چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر سیاست کی کوشش کو مسترد کردینا چاہیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ چین پوری دنیا کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرے گا۔

ترک صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

ہم نیوز کے مطابق چین کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پر سیاست کی کوشش کو مسترد کردینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تہذیبوں کے ٹکراؤ کے جال میں بھی نہیں پھنسنا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے۔

صدر شی جن پنگ نے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ وبا کے خلاف عالمی ادارہ صحت کو قائدانہ کرداراداکرنے کا موقع دیاجانا چاہیے۔

ہم نیوز کے مطابق چین کے صدر کا کہنا تھا کہ چین میں متعدد کورونا ویکسینیں ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ چین پوری دنیا کو کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرے گا۔

چین کےصدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، وزیراعظم

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی پہلی ترجیح ہوگی۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا میں کورونا وائرس پھیلانے پرچین کا احتساب ہونا چاہیے۔

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ کورونا بحران کی ابتدا میں چین نے اندرونی پروازوں پر پابندی عائد کی لیکن بیرونی پروازوں پرپابندی عائد نہ کر کے وائرس کو پھیلنے کا موقع دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں الزام عائد کیا کہ عالمی ادارہ صحت کو چین کنٹرول کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ڈبلیوایچ او اورچین نے کورونا کے انسان سے انسان میں منتقل نہ ہونے کے متعلق غلط بیانی کی۔

چینی صدر نے سی پیک کو بی آر آئی کا اہم منصوبہ قرار دیدیا

امریکی صدر ٹرمپ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچاہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین آخری مراحل میں ہے۔


متعلقہ خبریں