ترک صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

ترک صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا ہے۔ اس طرح ایک مرتبہ پھر ترکی کے صدر نے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائی ہے۔

چین پوری دنیا کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا،صدر شی جن پنگ

ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اب بھی ایک اہم تنازع ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں دنیا پر واضح کیا کہ جنوبی ایشیا کے امن کا انحصار تنازع کشمیر کے حل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کمشیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے مسئلے کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔

کشمیری جدوجہد قانونی ہے، ہماری تدبیر مرحلہ وار ہے۔ منیر اکرم

ہم نیوز کے مطابق ترک صدر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔

فروری 2020 میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر ترکی کے لیے بھی وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے ہے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہمارے کشمیری بھائیوں کو حالیہ بھارتی اقدامات سے بہت نقصان ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی مسئلہ کشمیر کو امن اور انصاف کے ذریعے حل کرنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس پھیلانے پر چین کا احتساب ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

رجب طیب ایردوان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں دباؤ کے باوجود پاکستان کو بھرپور تعاون و حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ترک صدررجب طیب ایردوان نے کہا تھا کہ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ کوئی فاصلہ یا سرحد مسلمانوں کے درمیان دیوار حائل نہیں کر سکتی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم شام کے 40 لاکھ پناہ گزینوں کی مہمان نوازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم  فلسطین، قبرص اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے دعا گو ہیں۔

مشرق وسطیٰ امن منصوبہ یا ڈیل آف دی سینچری؟

ان کا کہنا تھا کہ شام میں ہماری موجودگی کا مقصد مظلوم مسلمانوں کو جابرانہ حملوں سے بچانا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ میں امن کا نہیں بلکہ قبضے کا منصوبہ ہے۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پاکستانی حکومت کے مثبت اقدامات سے سرمایہ کاری کا ماحول بن رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی چند دنوں میں نہیں ہوتی ہے بلکہ اس کے لیے مسلسل محنت اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔

ٹرمپ کے داماد کشنر نے ’نیا اسرائیلی نقشہ‘ پیش کردیا

صدر رجب طیب ایردوان نے خطاب میں کہا تھا کہ کوشش ہوگی کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بھرپور فروغ دیا جائے۔


متعلقہ خبریں