مسلح افواج کی 3 خواتین سمیت 23 سائنسدانوں کو ایوارڈز دیے گئے


اسلام آباد: مسلح افواج کے سائنسدانوں اور انجنیئرز کو ایوارڈز دینے کی تقریب جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں  ہوئی۔ تقریب میں 3 خواتین سمیت 23 سائنسدانوں کو ایوارڈز دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے ایوارڈز تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ سائنسدانوں اور انجنیئرز کا کردار قابل تحسین ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو سراہا۔

مزید پڑھیں: صدر عارف علوی نے چینی سفیر کو ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج علاقائی خطروں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آج فیلڈ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں  نے جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چینی ساختہ وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں کا معائنہ کیا اور اس  کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت کیخلاف خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وی ٹی 4 ٹینک کے اضافے سے آرمرڈکورکی صلاحیت میں اضافہ ہو گیا ہے، جدید ٹینکوں کی شمولیت سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوئی ہے


متعلقہ خبریں