ایئربس نے زیرو ایمیشنز والے 3 نئے مسافر طیاروں کا ماڈل متعارف کرا دیا


یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے زیرو ایمیشنز والے 3 نئے مسافر طیاروں کا ماڈل متعارف کرا دیا ہے جو مستقبل میں ہائیڈروجن کی مدد سے اڑان بھر سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئربس کے نئے طیاروں سے زہریلی گیس کا اخراج نہیں ہوگا بلکہ طیاروں کے ڈیزائن میں ہائیڈروجن ایندھن پر انحصار کیا گیا ہے جو صرف پانی خارج کریں گے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ منفرد طیارے 2035 تک آسمانوں پر اڑتے نظر آئیں گے۔ طیاروں کے نئے ڈیزائن کو زیرو ای لائن کا نام دیا گیا ہے جس میں ایک وقت میں 2 سو مسافر سفر کرسکیں گے۔

چین: دنیا کے سب سے بڑے آبی طیارے کی پہلی کامیاب پرواز

کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر نے اسے کمرشل ایوی ایشن سیکٹر کے لیے تاریخی دن قرار دیا ہے۔

اس وقت طیاروں سے خارج ہونے والے ایندھن کو دنیا بھر کی زہریلی گیسوں کے اخراج کے 2 فیصد حصے کا باعث سمجھا جاتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں