لوئیس سواریز نے بارسلونا کلب سے معاہدہ ختم کر دیا


اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کے اسٹرائیکر لوئیس سواریز نے کلب سے معاہدہ ختم کر دیا۔

اسپین کے  میڈیا  کے مطابق سواریز کا اگلا کلب اٹلیٹیکو میڈرڈ ہو گا جس کے ساتھ ذاتی شرائط پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ۔سواریز کا بارسلونا کیساتھ ایک سال کا معاہدہ ہے لیکن اب اس عرصے کو مختصر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی نے بارسلونا کلب کے صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جوزف ماریا نے ان سے وعدہ خلافی کی ہے۔

ایک انٹرویو میں لیونل میسی نے کہا تھا کہ ہے کہ کلب کے صدر جوزف ماریا نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ سیزن کے آخر میں کلب چھوڑنے سے متعلق اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے لیکن انھوں نے وعدہ خلافی کی اور انھیں کلب چھوڑنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ اگلا سیزن بارسلونا کی جانب سے ہی کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلب صدر کی جانب سے مجھے بتایا گیا ہے کہ میں 700 ملین یورو کی ادائیگی کی صورت میں ہی میں کلب چھوڑ سکتا ہوں جو کہ ناممکن ہے۔

میسی بارسلونا کلب کو چھوڑنے کے عمل میں مشکلات کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ کلب چھوڑنا ایک مشکل فیصلہ ہے جس سے نہ صرف میں بلکہ میری فیملی بھی متاثر ہو گی۔

خیال رہے کہ میسی نے بارسلونا کلب چھوڑنے کی درخواست کی تھی، جسے کلب کی طرف سےمسترد کر دیا گیا تھا۔

33 سالہ لیونل میسی نے 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ مسلسل 16 سال سے اسی کلب کے ساتھ منسلک ہیں۔


متعلقہ خبریں