اپوزیشن نے رہبر کمیٹی کو ختم کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے، نیر بخاری

اپوزیشن نے رہبر کمیٹی کو ختم کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے، نیر بخاری

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن نے رہبر کمیٹی کو ختم کرنے پرغورکرنا شروع کردیا ہے۔

اے پی سی، اپوزیشن کا وزیراعظم عمران خان کے فوری استعفے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے امکان ظاہر کیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے رہبر کمیٹی کو ختم کرکے نئی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں پی پی کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن نے اے پی سی کے بعد نئی حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے۔

نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی حکومت کے خلہاف حکمت عملی طے کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے پی سی کے فیصلوں میں رہبر کمیٹی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

اپوزیشن اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے پر اختلافات کا شکار رہی، اے پی سی کی اندرونی کہانی

پی پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا کہ اے پی سی کے فیصوں کے مطابق اب ایک نئی کمیٹی بنے گی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، دیکھیں اجلاس میں کن امور پر تبادلہ خیال ہوتا ہے؟

سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری نے کہا کہ رہبر کمیٹی میں پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد اپنا مؤقف رکھیں گے۔

‎پیپلز پارٹی نے رہبر کمیٹی کو غیر فعال قرار دے دیا

نیر حسین بخاری کی جانب سے رہبر کمیٹی کے خاتمے کا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا جا چکا ہے جو اکرم خان درانی کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گا۔


متعلقہ خبریں