کراچی: دھابیجی، پائپ لائن پھٹنے سے شہر کو پانی کی فراہمی متاثر

کراچی: پائپ لائن پھٹ گئی، شہر کو پانی کی فراہمی متاثر

کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کی وجہ سے پائپ لائن پھٹ گئی ہے۔

کراچی: پائپ لائن پھٹ گئی، شہر کو پانی کی فراہمی متاثر

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی اچانک مقطع ہوئی تو بیک پریشر کی وجہ سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور کونگی کے علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہو گی۔

کراچی: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بعد پانی کا بحران

ہم نیوز کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے بھاری مشینری اور متعلقہ عملہ روانہ کردیا گیا ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

کراچی میں ایک ماہ قبل بھی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے سبب 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔

ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی رینجرز کے حوالے کیا جائے، حلیم عادل

اس وقت پھٹنے والی پائپ لائن کی مرمت میں کافی وقت درکار ہوا تھا اور شہر کے بڑے علاقے کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں