’’حکومت کو مارچ سے قبل رخصت کرنا ہے‘‘،بلاول اور فضل الرحمان کے درمیان مکالمہ

’’حکومت کو مارچ سے قبل رخصت کرنا ہے‘‘،بلاول اور فضل الرحمان کے درمیان مکالمہ

کراچی: ’’حکومت کو مارچ سے قبل رخصت کرنا ہے‘‘۔ یہ مکالمہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ادا کیا گیا۔

اپوزیشن نے رہبر کمیٹی کو ختم کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے، نیر بخاری

ہم نیوز کو اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ رہبر کمیٹی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو تشکیل دینے کے لیے ڈھانچہ بنائے گی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے واضح طور پر بلاول بھٹو زرداری سے کہا کہ اب حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے، اب پیچھے نہیں ہونا ہے۔

قوم نے اے پی سی سے امیدیں لگا رکھی ہیں، فضل الرحمان

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں تحریک کے خدوخال پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے واضح طور پر کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، امید ہے کہ سب ملک کر اورمتحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔

سلیکٹڈ تجربے کے دو سال پاکستان اور عوام  کیلئے تباہی و بربادی ثابت ہوئے، بلاول بھٹو

دلچسپ امر ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آنے سے قبل پی پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اپوزیشن نے رہبر کمیٹی کو ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں