سندھ: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضروری اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم

پی ٹی آئی حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی ضروریات کو پورا کرنے سے متعلق اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے کراچی اور لاہور کے مسائل کا حل بتادیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ملاقات کے دوران دی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے متعلق ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ بات چیت میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بشمول کے 4 منصوبے پر جلد عمل درآمد کے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے ملاقات میں کہا کہ کراچی کے عوام وزیراعظم عمران خان کی صوبے میں ترقی و خوشحالی سے متعلق کاوش کو سراہا رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے پانچ ستمبر 2020 کو دورہ کراچی میں شہر قائد کے لیے گیارہ سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق اور سندھ اس میں حصہ ڈالیں گے۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان: اراکین اسمبلی نے وفاقی وزرا کو تجاویز دیدیں

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بارشوں سے پورے ملک میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ کراچی میں بارشوں سے تباہی مچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کراچی میں عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی کے مسائل کے مستقل حل کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے محسوس کیا کہ کراچی کا مسئلہ اہم ہے لہذا اس پر بات کرنا ضروری ہے۔ انہوں ںے کہا تھا کہ کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوآرڈی نیشن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ  قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمیں ہر وقت فوج کی مدد درکار ہوئی ہے۔

کراچی ڈوب چکا،وزیراعظم ریسکیو کیلیے فوج بھیجیں: پی ٹی آئی

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کراچی میں نالے ،نکاسی آب، بےگھرافراد اور سولڈ ویسٹ کے مسائل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی سڑکیں اور دیگر انفراسٹرکچر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں