نواز شریف نے انتخابی تیاریاں شروع کردیں


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز نے انتخابات 2018 کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں اضلاع  کے سینیٹرز اوراراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

پروگرام کے تحت چئیرمین ضلع کونسل، ضلعی صدوروجنرل سیکرٹری، مئیرز اور شہروں کے صدوروجنرل سیکریٹریزسے بھی پارٹی قائد ملاقات کریں گے۔

ملاقاتوں کا سلسلہ آج سے مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی کے فارم ہائوس میں شروع ہوگا۔

پہلے مرحلے میں راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژنز کے رہنمائوں سے الگ الگ نشستوں میں ملاقات کی جائے گی۔

گوجرانوالہ اور فیصل آباد دویژنز کے پارٹی رہنماوں سے جمعہ کو ملاقات ہوگی۔

ملتان اور بہاولپور ڈویژنز کے پارٹی رہنمائوں کے ساتھ 30 اپریل کو بیٹھک ہو گی۔

ملاقاتوں کے دوران ضلع اور حلقہ وار انتخابی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

نواز شریف متوقع امیدواران کے متعلق پارٹی رہنماؤں سےتجاویز بھی لیں گے۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور مریم نواز عباس آفریدی کے فارم ہاوس پر پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد پی ایم ایل (ن) کی صدارت شہباز شریف کے پاس ہے۔

2013 کے عام انتخابات سے قبل بھی ماڈل ٹائون میں اسی طرز کی ملاقاتیں کی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں