کورونا وائرس سے دنیا میں 3 کروڑ 18 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 75 ہزار 611 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 18 لاکھ 22  ہزار 439 متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 34 لاکھ 25 ہزار 868 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 74 لاکھ 20 ہزار 447 رہ گئی ہے۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 5 ہزار 478 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور70 لاکھ 98 ہزارسے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 56 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 90 ہزار 77 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 45 لاکھ 95 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 38 ہزار 159 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین پوری دنیا کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا،صدر شی جن پنگ

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 11 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار649 ہوگئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 24 ہزار570 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی 7 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31  ہزار586 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار181 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں7 لاکھ 5 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور74 ہزار348 اموات ہوئی ہیں۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں