پاکستان میں کورونا کے532نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد3لاکھ7ہزار418 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں آٹھ  افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اورمجموعی اموات کی تعداد چھ ہزار432 ہوگئی ہے۔

تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 2لاکھ 93ہزار916متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکیٹو کیسزکی تعداد7ہزار70 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار437ہوگئی ہے۔ پنجاب 98 ہزار602، خیبرپختونخوا میں37 ہزار418، بلوچستان میں 14ہزار607، اسلام آباد میں16 ہزار224، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار566 اور گلگت میں 3 ہزار542کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار227 اور سندھ میں 2 ہزار469 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں83 اور آزاد کشمیر میں70ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ،194متاثر

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں