ای سی سی اجلاس: ا سٹیل ملز ملازمین کیلئے 3.8 ارب روپے منظور

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  پاکستان ا سٹیل ملز کے ملازمین کے لیے 3.8 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔  رقم رواں مالی سال کے دوران سٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے استعمال ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے اخراجات کے لیے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا میں کمی کے بعد پاکستانی معیشت میں تیزی آئی، بلوم برگ

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ای سی سی اجلاس میں معذور افراد کی اسکیم کے تحت کسٹمز ڈیوٹی فری گاڑیاں درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی تھی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گاڑی درآمد کے لیے معذور افراد کی آمدن کی حد ایک سے 2 لاکھ روپے ماہانہ تک کردی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کے لیے 21 کروڑ 96 لاکھ 31 ہزار روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کردی گئی۔

ای سی سی نے وزارت ریلوے کی اخراجات کے لیے 6 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دے دی تھی۔ 50 کروڑ روپے ماہانہ کی رقم تنخواہوں، پنشن اور ضروری اخراجات پر خرچ ہوگی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظور کردی گئی۔ سب کیلئے ہنر پروگرام کیلئے بھی 16 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔


متعلقہ خبریں