جعلی کاسمیٹک مصنوعات کیخلاف کارروائی کے فیصلے پر خواتین بھی خوش


میک اپ انڈسٹری سے وابستہ افراد اور خواتین نے جعلی کاسمیٹک مصنوعات بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ جعلی کاسمیٹک مصنوعات انسانی جلد کیلئے مضر ہیں اور ان کیخلاف کارروائی کے فیصلے پر عملدرآمد کرانا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے بعد جعلی کاسمیٹکس بنانے اور فروخت کرنے والوں کیلئے بھاری بھرکم جرمانے تجویز کر دئیے ہیں۔

خواتین نے پنجاب حکومت کے اقدام کو جلد کی صحت کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سجنا سنورنا لازم ہے لیکن جعلی کاسمیٹکس بنانے والوں کے خلاف ایکشن لازمی ہونا چاہیے۔

کاسمیٹیکس مصنوعات استعمال کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ جلد کے لئے نقصان دہ مصنوعات پر پابندی بہت ضروری ہے۔ 

اسٹائلنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کہتے ہیں کہ غیر معیاری کاسمیٹکس کا استعمال صحت مند جلد کیلئے نقصان دہ ہے اور ان کیخلاف حکومت پنجاب کا اقدام قابل ستائش ہے۔

اسٹائلسٹ عدنان نوشاد نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ غیر معیاری اور جعلی کاسمیٹکس جلد اور دیگر بیماریوں پھیلانے کا سبب بنتی ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کے بعد جلعی کاسمیٹیکس بنانے والوں پر پچاس ہزار روپے سے دس لاکھ روپے جرمانہ کیا جائےگا۔ دو نمبر برانڈ کی کاسمیٹیکس پر دس  ہزار سے دو لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔


متعلقہ خبریں