مسلم ممالک کے اسرائیل سے معاہدے، فلسطین عرب لیگ کی صدارت سے دستبردار

مسلم ممالک کے اسرائیل سے معاہدے، فلسطین عرب لیگ کی صدارت سے دستبردار

فائل فوٹو


فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں کی مذمت کی اور ردعمل میں احتجاج کے طور پرعرب لیگ کے آئندہ اجلاسوں کی صدارت سے دستبردار ہوگیا ہے۔

فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی عرب ملک کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات استوار کرنے کے لیے سمجھوتوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

فلسطینی ایک ہفتہ قبل ہونے والے یو اے ای اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ طے شدہ امن معاہدوں کو اپنے نصب العین (کاز) سے غدار قرار دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مسلم ممالک کے معاہدوں سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مطالبے کو نقصان پہنچا ہے۔

فلسطینی حکام نے آئندہ6 ماہ تک عرب لیگ کے اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی لیکن وزیر خارجہ ریاض المالکی نے منگل کے روزغربِ اردن کے شہر رام اللہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب اس عہدے پر برقرار نہیں رہنا چاہتے ہیں۔

ریاض المالکی نے کہا کہ’ فلسطین نے عرب لیگ کی وزارتی کونسل کے موجودہ اجلاس کی صدارت کے حق سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے زیادہ بے توقیری اور کیا ہوسکتی ہے کہ اس کی صدارت ہی میں عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کر رہے ہین‘۔

فلسطین کی جانب سے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کو دستبرداری کے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ’یو اے ای کی اسرائیل کے ساتھ ڈیل سے عرب لیگ میں شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اس کے بعد بحرین نے بھی اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی طرزعمل کا مظاہرہ کیا ہے‘۔


متعلقہ خبریں