گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے

گلگت بلتستان: نو منتخب اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس تشکیل

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی۔

اس سے قبل گلگت بلتستان میں عام انتخابات 18 اگست کو ہونے تھے تاہم انہیں ملتوی کر دیا گیا تھا۔ 30 مارچ سپریم کورٹ پاکستان نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی تھی۔

سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں عام انتخابات اور نگراں سیٹ اپ کے قیام سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے گلگت بلتستان آرڈر 2018 میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کو صوبے کے اختیارات دینا صرف عملی طور پر طے کیا گیا۔ قانونی طور پر ایسا تب تک ممکن نہیں جب تک کشمیر اور گلگت بلتستان کے الحاق سے متعلق رائے شماری نہیں ہو جاتی۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 10 اسکولز بنائیں گے، فواد چودہدری

جی بی آرڈر 2018 کو مقامی افراد کی جانب سے گلگت اپیلٹ کورٹ میں چیلنج کیا گیا تو عدالت نے آرڈر معطل کر دیا لیکن سپریم کورٹ آف پاکستان نے اگست 2018 میں آرڈر 2018 بحال کر دیا تھا۔

رواں ماہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں تیسرے آئینی انتخابات اور نگران حکومت کے قیام کے حوالے اہم اجلاس بھی ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں