کورونا وائرس سے متاثرہ دس بڑے ممالک میں کتنی اموات ہوئیں؟

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس کے سبب اب تک 9 لاکھ 75 ہزار 611 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 17 لاکھ 92 ہزار 825 متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا سے اموات کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلا نمبر امریکہ کا ہے جہاں 2 لاکھ 5 ہزار سے  زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں کورونا وائرس پھیلانے پر چین کا احتساب ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

برازیل اس وبا کے سبب 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ تیسرا نمبر بھارت کا ہے جہاں مہلک وبا 90 ہزار سے زائد افراد کی جان لے چکی ہے۔

میکسیکو کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 74 ہزار 300 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔

پانچویں نمبر پر برطانیہ ہے  جہاں 42 ہزار کے قریب افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہارچکے ہیں جب کہ اٹلی 36 ہزار کے قریب اموات کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات والے ممالک میں پیرو  ساتویں نمبر پر ہے جہاں کورونا 31 ہزار 586 جانیں نگل چکا ہے۔

فرانس 31 ہزار سے زائد اموات کے ساتھ کورونا وائرس سے زیادہ اموات والے ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے جب کہ 31 ہزار اموات کے ساتھ اسپین کا نمبر نواں ہے۔

کورونا سے اموات کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ایران ہے جہاں موذی وائرس سے  24 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین اور فرانس میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

کورونا وائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔


متعلقہ خبریں