نیب نے شہباز شریف کے بے نامی اثاثوں کی مالیت ظاہر کردی

بجلی مزید مہنگی ہو گئی، حکومت الٹی چھری سے ذبح کر رہی ہے: شہباز شریف

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بے نامی اثاثہ جات کی مالیت ظاہر کردی جس کے مطابق شہباز شریف کے بے نامی اثاثوں کی مالیت 7 ارب 5 کروڑ 87 لاکھ روہے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی ضمانت میں 24 ستمبر تک توسیع

نیب دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے ظاہر اثاثوں کی مالیت 26 کروڑ 93 لاکھ ایک ہزار روپے ہے۔ شہباز شریف کے بے نامی داروں میں جائیدادیں، 3 کمپنیاں، خفیہ بینک اکاؤنٹس اور شئیرز شامل ہیں۔

قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے مرتب کردہ دستاویز کے مطابق شہباز شریف کی بے نامی کمپنی یونی ٹاس اور گڈ نیچر کے اثاثوں کی مالیت 1 ارب 88 کروڑ 48 لاکھ 17 ہزار روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق 6 الگ الگ انکوائریز کی منظوری دیدی

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بے نامی کمپنی نثار ٹریڈنگ کے اثاثوں کی مالیت 51 کروڑ 52 لاکھ 71 ہزار روپے ہے۔

نیب کو شہباز شریف کی جانب سے غیر ظاہر شدہ بنکوں میں 27 کروڑ 13 لاکھ 39 ہزار روپے کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔

دستاویز کے مطابق شہباز شریف کے شئیرز کی مالیت 1 ارب 20 کروڑ اور 60 لاکھ ہے جب کہ شریف فیملی کے بے نامی دار اراکین کے اثاثوں کی مالیت 3 ارب 18 کروڑ 13 لاکھ 55 ہزار روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے واپس نہ آنے پر عدالت شہباز شریف کو بلا کر پوچھے، فواد چودھری

شہباز شریف کے بے نامی داروں میں نصرت شہباز، سلمان شہباز، حمزہ شہباز، رابعہ عمران اور جوریہ علی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں