چونیاں:  5 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار


چونیاں: ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز چونیاں میں زمین کے جھگڑے پر بھیتجے نے چچا سمیت چار چچاز زاد بھائیوں کو قتل کردیا تھا۔

افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں بونگی کلیاں آلہ آباد میں پیش آیا، جہاں چودہ ایکٹر اراضی کے تنازعے پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا اور چار چچاز زاد بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جاں بحق افراد میں کلیم، ندیم، زاہد، شاہد اور والد امین شامل ہیں۔

ملزم قتل کی لرزاخیز واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کری گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: کے ڈی اے فائرنگ، زخمی ملزم کے خلاف مقدمہ درج

ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم تھانہ الہ آباد پولیس، ریسکیو، اسپیشل برانچ اور دیگر تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر قصور زاہد نواز مروت نے بھی آلہ آباد کے علاقہ میں 5 افراد کے قتل کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے پنجاب فرانزک ٹیموں اور کرائم سین کو طلب کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمین کے تنازعہ پر باپ اور 4 بیٹوں کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔

خیال رہے کہ 30  جولائی کو خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں