سندھ: آٹھ روز میں تعلیمی اداروں سے 172 کورونا کیسز رپورٹ  

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ آٹھ روز کے دوران 172 کورونا کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ سب سے زیادہ کیسز کراچی کے تعلیمی اداروں میں سامنے آئے۔

سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کے 172 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے کھولنے کا دوسرا مرحلہ: چھٹی سےآٹھویں تک کلاسز کا آغاز

ذرائع ہم نیوز کے مطابق 12 ستمبر سے 20 ستمبر تک تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ کے نتائج میں 172 کیسز مثبت آئے جبکہ کراچی کے تعلیمی اداروں میں 102 کیسز مثبت آئے۔ 

ضلع شرقی کے تعلیمی اداروں میں 29 تدریسی وغیر تدریسی عملے میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ضلع جنوبی میں 26، ضلع غربی میںضلع وسطی میں 18 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

کراچی  ضلع کورنگی میں 16 اور ضلع ملیر میں 7 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

 رپورٹ کے مطابق جامشورو کے تعلیمی اداروں میں 30 کیسز مثبت آئے، بدین میںمٹیاری میںحیدرآباد میںٹنڈو محمد میں 3 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ 

خیرپور میںتھرپارکر میںعمرکوٹ میںسکھر میں 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، شکارپور میںسانگھڑ میں 3، اور نوشہروفیروز میں 1 فرد میں کورونا کا شکار بنے۔ 

مجموعی طور پر کراچی کے تعلیمی اداروں میں 102 جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 70 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے متاثرہ دس بڑے ممالک میں کتنی اموات ہوئیں؟

کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 35 ہزار 339 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، 172 افراد میں کورونا مثبت جبکہ 21 ہزار 827 کے نتائج منفی آئے۔

رپورٹ کے مطابق 13 ہزار 340 افراد کے لئے گئے ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔ 


متعلقہ خبریں