پاکستان قطر کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، اسد قیصر


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے برادر ملک قطر کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے یہ بات قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں  دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکراسد قیصر نے کہا کہ برادر ملک قطر نے ہرمشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ پارلیمانی روابط اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر شراکت داری چاہتا ہے۔

قطر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی

اس موقع پر قطری سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  قطر پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو جاری رکھے گا، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی مضبوطی کیلئے قطر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں