وزیراعظم صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سہولتیں دینا چاہتے ہیں، عاصم سلیم باجوہ


لاہور: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سہولتیں دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سے ملاقات کے دوران کہی جس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے وبا پر قابو پانے پر وزیر صحت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یاسمین راشد کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

اس موقع پر وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں، ڈاکٹرز، نرسز اورپیرامیڈیکل اسٹاف نے کورونا پر قابوپانے کیلئے خدمات سرانجام دیں۔

کورونا وائرس کے علاج اور روک تھام کیلیے قومی ادارہ صحت کا اہم اقدام

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کیلئےآسانیاں پیدا کر رہے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں