وزیراعظم قومی سلامتی کے اجلاسوں میں نہیں آسکتے تو استعفیٰ دیں، بلاول


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بغیرنیشنل سیکیورٹی بریفنگ ہوئی جو نہیں ہونی چا ہیےتھی۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی بریفنگ پروزیراعظم کام نہیں کرسکتے تو کسی اورکو موقع دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم قومی سلامتی کے اجلاسوں میں نہیں آسکتے تو استعفیٰ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ وزیراعظم عمران خان بھی اس میٹنگ میں موجود ہوتے۔

نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرین کو کارڈ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کی صورت میں حکومت کو کسانوں کی مدد کرنی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو پہلے کورونا سے نقصان ہوا اور اس کے بعد سیلاب سے فصلیں تباہ ہو گئیں۔

انہوں ںے کہا کہ ملکی سیکیورٹی معاملات پر ہمیشہ ہم سب ایک رہے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کے مسئلے پرہم ایک ہیں اورایک رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کی بریفنگ لینی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پر بریفنگ ہوئی ہے اورآئندہ بھی ہوتی رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آرمی چیف کی طرف سے کسی ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

چیئرمین پی پی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی نیشنل سیکیورٹی بریفنگ بھی آج کا موضوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی خواہش ہے کہ ہمارے الیکشن متنازع نہ ہوں۔

قیامت تک ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہو تو لٹکا دیں، شہباز شریف

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی ایک تاریخی اے پی سی کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں ںے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری ازادی اوربولنے کی بھی آزادی چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے امور پر بریفنگ کی دعوت دی گئی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کے تمام معاملات میں وزیراعظم عمران خان ناکام رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی اور دہشت گردی کی بات پرہم نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں اعلان کیا کہ  قومی سلامتی کی کسی میٹنگ میں آئندہ شیخ رشید کے ساتھ میں نہیں جاؤں گا۔ انہوں ںے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بیانیے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ایک لفظ بھی نہ بولنے والے ٹی وی چینلز پر باتیں کرتے ہیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے جب معلوم کیا گیا کہ ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کا نمائندہ آرمی چیف سے نہیں ملا ہے، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ توانہوں نے کہا کہ مریم نواز کا بیان میں نے نہیں سنا اس لیے اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے میٹنگ میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو بھی اٹھایا تاہم ان کا کہنا تھا کہ بند کمروں کے اجلاس کی تفصیلات باہرنہیں لائی جاتیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پربریفنگ ہوئی ہے اور آئندہ بھی ہوتی رہےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیراورقومی سلامتی پرتعاون کیا ہے اورکرتے رہیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ گلگت بلتستان کواپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ آنے والے گلگت بلتستان میں اپنے منشور پر الیکشن لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام جماعتوں سے کہوں گا کہ وہ اپنے منشور پر گلگت بلتستان میں الیکشن لڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف بھی چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں۔

آرمی چیف سے ن لیگی رہنماؤں کی دو ملاقاتیں ہوئیں، شیخ رشید

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن اس بات کی شروعات ہوں گے کہ ہم غیر متنازع الیکشن کی طرف بڑھیں گے۔


متعلقہ خبریں