پی ڈی ایم : پی پی نے مولانا فضل الرحمان کو سربراہ بنانے کی تردید کردی

مہنگائی کے خلاف احتجاج کو بڑھائیں گے، عوام سڑکوں پر آئیں گے: نیر بخاری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: امیرجمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہ بنائے جانے کی پاکستان پیپلزپارٹی نے تردید کردی ہے۔

’’حکومت کو مارچ سے قبل رخصت کرنا ہے‘‘،بلاول اور فضل الرحمان کے درمیان مکالمہ

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری نے واضح طور پر کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے کی سفارش نہیں کی گئی ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی ایک بڑے آفس کے سربراہ کے لیے سفارش کرنے کی مجاز نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رہبر کمیٹی ایک چھوٹا فورم ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ کا فیصلہ قیادت کرے گی۔

پی پی رہنما کے مطابق پی ڈی ایم کی سربراہی کا فیصلہ اے پی سی میں شریک جماعتوں کے قائدین کریں گے۔

اپوزیشن نے رہبر کمیٹی کو ختم کرنے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے، نیر بخاری

ہم نیوز کے مطابق نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ رہبر کمیٹی نے سفارش کرنے کے بجائے قیادت کا معاملہ قائدین کے سپرد کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں