آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: نیب نے امیر مقام کو طلب کر لیا

ن لیگ کے امیر مقام نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز پیش کردی

فائل فوٹوق


پشاور: قومی احتساب بیور (نیب) خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب خیبر پختونخوا نے امیر مقام کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق انہیں 30 ستمبر کو نیب پشاور میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر مقام کوفروری 2018 اور اپریل 2010 میں بھی نیب نے طلب کیا تھا، ان پر کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام: نیب نے فضل الرحمان کو طلب کر لیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب خیبرپختونخوا  نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں طلب کررکھا ہے۔

نیب ذرائع  نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو حیات آباد کے آفس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق نیب خیبر پختونخوا کے پاس کیس میں شواہد اور معلومات ہیں، پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب قانون کے تحت کارروائی کرے گا۔

ایف اے ٹی ایف بلز کے ذریعے قوم پر جبر مسلط کیا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیب نے مولانافضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کیخلاف اشیا کی خریداری میں خورد برد کا الزام تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں 25 اگست کو طلب کیا تھا۔

نیب کی جانب سے ڈی آئی خان میں ضیاالرحمان کے گھر بھیجے گئےنوٹس کے مطابق کشمنر کی ملازمت کے دوران بھرتیوں میں بےقاعدگی اور اشیا کی خریداری میں خرد برد کی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا  کہ ضیا الرحمان کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے کچھ سوالوں کے جوابات دینے ہوں گے۔ ضیاالرحمان کا تبادلہ حال ہی کراچی ہوا تھا اور بعد سیاسی تنازعات کی وجہ سے سندھ حکومت نے ان کی خدمات وفاق کو واپس کر دی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے اور انہیں تا حکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں