پاک فوج پولیو اور شجرکاری مہم کاحصہ بن گئی

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

اسلام آباد: پاک فوج پولیو او رشجرکاری مہم کاحصہ بن گئی ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا۔

نواز شریف کے نمائندے نے آرمی چیف سے دو ملاقاتیں کیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے پولیو فری پاکستان کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

ڈی جی آئی اپس پی آر کے مطابق 40 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 2021 کے آخر تک پاکستان کو پولیو فری کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج نے 2018 سے اب تک دو کروڑ 90 لاکھ پودے لگائے ہیں جب کہ رواں سال 50 لاکھ  درخت لگائے جا رہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او گرین موٹرویز اقدام کے تحت دس لاکھ پودے لگائے گی جب کہ لاہور، اسلام آباد موٹروے پرچھ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

پاک فوج، آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی، حیدرآباد موٹروے پر ایک لاکھ 80 ہزارپودے لگائے جائیں گے۔ اسی طرح لاہور، سیالکوٹ موٹروے پر ایک لاکھ 20 ہزارپودے لگائے جائیں گے جب کہ سوات موٹروے پر بھی ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں